عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان، تعطیلات کا اعلان

May 14, 2026 | 08:24:AM
عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان، تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر کیلنڈر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ پیر (18 مئی) کو ذی الحجہ 1447 ہجری کا آغاز ہونے کا امکان ہے اور فلکیاتی حسابات کے مطابق  عید الاضحیٰ بدھ  27 مئی  کو ہو سکتی ہے۔ 

ذی الحجہ اسلامی قمری تقویم کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے اور اسلام کے مقدس ترین ادوار میں سے ایک ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس کے دوران مسلمان سالانہ حج کرتے ہیں، جبکہ عید الاضحی – "قربانی کا تہوار” – دنیا بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی رضامندی کی یاد میں مناتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک سیکٹر ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عید کا وقفہ پیر 25 مئی سے جمعہ 29 مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد پیر یکم جون کو معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 7 چھٹیوں کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 25 سے 31 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

عید کی تعطیلات 25 مئی سے 31 مئی 2026 تک ہوں گی، چھٹیوں کے طویل سلسلے کے پیشِ نظر، ہفتہ 23 مئی کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے، تاکہ دفتری امور متاثر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:5.9شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

سرکاری دفاتر 23 اور 24 مئی (ہفتہ اور اتوار) کو کھلے رہیں گے، جس کے بعد 25 مئی سے باقاعدہ چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

پاکستان میں ذوالحج 1447 ہجری کے چاند اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سپارکو کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

فلکیاتی حسابات کے تحت نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ اسی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو نے کہا ان فلکیاتی تخمینوں کی بنیاد پر یکم ذوالحج 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔