دلبرداشتہ عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا

May 14, 2022 | 18:44:PM
عامر لیاقت ، سرپرائز
کیپشن: عامر لیاقت فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔

ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے کہاکہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے ہونے والے غلیظ فساد کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاوں گا۔ عامر لیاقت نے ہیش ٹیگ میں اللہ حافظ پاکستان بھی لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے ان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ اس دوران دانیا شاہ کی جانب سے عامرلیاقت کے حوالے سے متعدد آڈیوز اور ویڈیوز بھی لیک کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت تنقید کے نشانے پر۔ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہو گئی