عامر لیاقت تنقید کے نشانے پر۔ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہو گئی

May 14, 2022 | 17:11:PM
 عامر لیاقت تنقید کے نشانے پر۔ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہو گئی
کیپشن: طوبیٰ انور (فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف  کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین  گزشتہ کئی دنوں سے تنقید کی زد میں ہیں اسی دوران  عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش  بھی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں،طوبیٰ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر اور اپنے نت نئے پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

 اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، پوسٹ پر جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی تو وہیں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی ہوئی ۔

ایک صارف نے طوبیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’’شادی کروگی؟‘‘

 یہ بھی پڑھیںشادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل