بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا شادی کے 24 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ 

May 14, 2022 | 00:30:AM
بالی ووڈ، معروف اداکار سہیل خان، اہلیہ سیما خان، طلاق کا فیصلہ
کیپشن: اداکار سہیل خان اور اہلیہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہیل اور سیما نے ممبئی کی فیملی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی کو ممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے۔
خیال رہے کہ سہیل خان بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بھائی ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑی کے الگ الگ رہنے کے سبب بچے بھی کبھی والد تو کبھی والدہ کے پاس رہتے تھے تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طلاق کے بعد بچے کس کے ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :