پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خریدنے کیلئے رقم جاری، قبضہ عید کے بعد

May 14, 2021 | 13:20:PM
پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خریدنے کیلئے رقم جاری، قبضہ عید کے بعد
کیپشن: اداکار دلیپ کمار اور  راج کپور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا  کی حکومت نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان اور  اداکار راج کپور  کے خاندان کی حویلی خریدنے کیلئے 2 کروڑ  30 لاکھ روپے سے زائد رقم  ڈپٹی کمشنر  پشاور کو جاری کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار  اور  راج کپور کے آبائی گھروں کی خریداری کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار  روپے کی رقم محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر  پشاور کو  فراہم  کی گئی ہے۔ اس حوالے سےدونوں اداکاروں کے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ آرکیالوجی کے حکام کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا جبکہ قبضہ لینے کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے مکان کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارت کی فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق کا دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤکبھی بھی کم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹی وی کی سیدھی سادھی ’بہو ‘  کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا