کمسن لڑکی نے بچوں کو بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ،ویڈیو دیکھیں

Mar 14, 2026 | 09:37:AM
کمسن لڑکی نے بچوں کو بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ،ویڈیو دیکھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک کمسن لڑکی نے   جان  خطرے میں ڈال کر بچوں کی زندگی بچا لی،سوشل میڈیا پرویڈیو تیزی سے وائرل ہو نے لگی۔

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک کمسن لڑکی کو لفٹ میں اپنی جان کی پروا نہ کیے بغیر دو بچوں کی زندگی بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ بالآخر کامیاب ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ میں دو چھوٹے بچے موجود ہیں اور لفٹ کا دروازہ بند ہو رہا ہے، لیکن کمسن لڑکی اپنی جان کی پروا کیے بغیر دروازے کے درمیان کھڑی ہو کر دروازہ بند ہونے سے روکتی ہے اور اس دوران وہ اس میں خود پھنس جاتی ہے۔

تاہم لڑکی ہمت نہیں ہاتی اور اس مدد کے لیے پکار سن کر قریبی رہائشی دو خواتین وہاں پہنچتی ہیں تو تیزی سے بند ہونے والے لفٹ کے دروازے کو زور لگا کر اتنا کھول پاتی ہے کہ لڑکی با آسانی گزر جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکا کے 5 طیارے ایرانی حملے میں تباہ:امریکی اخبار کا انکشاف

لیکن ویڈیو میں یہ ناقابل یقین منظر پھر سامنے آتا ہے کہ وہ لڑکی خود باہر جانے کے بجائے تیزی سے لفٹ کے اندر آتی ہے اور اس میں موجود دو بچوں کو وہاں سے باہر نکالتی ہے، جس کے بعد باہر موجود خواتین اس لڑکی کو بھی تیزی سے باہر نکال لیتی ہیں۔

ویڈیو میں اس کے اصل مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین لڑکی کی ہمت اور جذبے کو سراہ رہے ہیں۔