پاسپورٹ آفس ہفتے میں 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

Mar 14, 2026 | 09:20:AM
 پاسپورٹ آفس ہفتے میں 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کیلئے  پاسپورٹ دفاترہفتے میں5دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سے قبل ایک پبلک نوٹس کے ذریعے ہفتے کے 4 دن پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب حسبِ سابق پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنزاور دفاترپیر سے جمعہ تک  کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیاسپیل؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان کااعلان کیاتھاجس میں توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے  فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔