وفاق اور صوبے مل کر مسائل حل کر رہے ہیں تو اچھا شگون ہے:خواجہ آصف

Mar 14, 2024 | 13:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ یہ اچھا شگون ہے کہ وفاق اور صوبے مل کے مسائل کو حل کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ اچھا شگون ہے کہ وفاق اور صوبے مل کے مسائل کو حل کر رہے ہیں،آئی ایم ایف وفد کے بجائے اپنی حرکتیں ٹھیک کرنی چاہئیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ  آج آئی ایم ایف  کا ڈیلیگیشن آگیا ہےسر ہم کس امید کیساتھ ہیں، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  سب ٹھیک ہو جائے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست کیلئے بہت وقت ہےیہ 5 سال ضائع ہوگئے تو ہمارے پاس آپشنز کم ہونگے، عبدالعلیم خان

انہوں نے کہا کہ ہماری مصیبت کا،ہماری  بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، نہیں تو یہ آئی ایم ایف والے آتے رہیں گے ، ٹیکس لگاتے رہیں گے۔