سیاست کیلئے بہت وقت ہےیہ 5 سال ضائع ہوگئے تو ہمارے پاس آپشنز کم ہونگے، عبدالعلیم خان

پی آئی اے نے گزشتہ 5 سال میں 500 ارب کا نقصان کیا ہے،وفاقی وزیر نجکاری

Mar 14, 2024 | 13:11:PM
سیاست کیلئے بہت وقت ہےیہ 5 سال ضائع ہوگئے تو ہمارے پاس آپشنز کم ہونگے، عبدالعلیم خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طعیب سیف)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نےکہا  کہ سیاست کے لیے بہت وقت ہے اگر یہ 5 سال ضائع ہوگئے  تو ہمارے پاس بہت کم آپشنز رہ جائیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ  بہت سے ادارے ہیں جو نجکاری کے مختلف مراحل میں ہیں،پی آئی اے نجکاری کی سب سے ایڈوانس سٹیج پر ہے ،صرف پی آئی اے ہی نہیں ہماری ترجیح ہوگی کہ جتنے بھی ادارے خسارے  میں ہیں ان کو دیکھیں۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ صرف پی آئی اے نے گزشتہ 5 سال میں 500 ارب کا نقصان کیا ہے،اگر 500 ارب کسی ہیلتھ سیکٹر میں لگتا، تعلیم کے شعبہ میں لگتا تو ہم کتنی نئی یونیورسٹیز کالجز اور ہسپتال بناسکتے تھے،یہ وہ پیسہ ہے جو ہر سال ضائع ہوتا ہے، جس کا کوئی پرسان حال نہیں،اس پیسیہ کی کوئی آمدن نہیں، نہ ہی کوئی مداوا ہے،اس پیسے سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، کوئی نوکری نہیں بن رہی  کسی آدمی کو فائدہ نہیں ہورہا 

یہ قوم اور عوام کے پیسے کا مجموعی ضیاع ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ  جتنے بھی ادارے ہیں بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں کی، یہ دیمک کی طرح آپ کو چاٹ رہے ہیں،یہ تمام ادارے جہاں سے نقصان ہورہا ہے، قوم اب اس نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی،اب فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا ،صرف پی آئی اے نہیں دیگر ادارے بھی جیسے اسٹیل مل ہے اس کا بھی کوئی حل نکالنا چاہیئے، میری کوشش ہوگی جتنی جلدی ہوسکے ہم ان سے چھٹکارا پائیں گے ،جتنی جلدی چھٹکارا پائیں گےاتنی جلدی نقصان ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کسی غریب کومفت علاج کے حق سے محروم نہیں کرینگے:وزیراعلیٰ مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ  میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، ساری حکومتوں نے اور سارے لوگوں نے اس میں کوتاہی برتی ہے،آج سے 10 ،15 یا 20 سال پہلے یہ کام ہوجانے چاہیئے تھے ان سے نجات حاصل کرلینی چاہیئے تھی، پی آئی اے میں ہم 300 ارب کا  نقصان2015 سے کر رہے ہیں جس سے ہمیں  سوا 8 سو ارب کا  نقصان پر پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 15 سے 20 ادارے ہیں جنہیں فوری پرایٹائز کردینا چائیے،اب کسی کو آمادہ کرنے کی نہیں بلکہ اب تو سروائیول کی بات آگئی ہے، پی آئی اے نے پی ایس او، سول ایوی ایشن ، پاکستانی اور بیرونی ملک بینکوں سمیت تمام اداروں کے پیسے دینے ہیں،پی ائی اے کاطیارہ گزشتہ دنوں ملائیشیا گیا تھا تو وہاں روک لیا گیا تھا،دبئی گیا تھا وہاں روک لیا گیا تھا،جب اس طرح کے حالات ہوں تو  اس کے بعد آپشن بہت کم ہوتے ہیں۔

صدر استحکام پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے بہت وقت ملے گا،اگر یہ 5 سال ضائع ہوگئے ہمارے پاس بہت کم آپشنز رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے وزیراعلٰی کی ملاقات خوش آئند ہے،پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی حقیقت پسندی آئی ہے کہ اب نئی حکومت بن گئی ہے،خیبرپختونخواہ میں دس سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے،پی ٹی آئی نے وہاں پر پرفارم کرنا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں،کیا وہاں پر سارے مسائل حل ہوگئے؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مکینزم طے کرنے کا حکم

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ وہاں بھی لوگوں کے بہت سارے ایشوز اور مسائل ہیں،امید ہے علی امین گنڈاپور صوبے کے مسائل پر پوری توجہ کریں گے،علی امین گنڈاپور سے میرا پرانا اور دوستانہ تعلق رہا ہے وہ اچھے آدمی ہیں،امید ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے،وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات ایک احسن قدم ہے،اس ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں،بہت ساری چیزوں کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے۔

 عبدالعلیم  نے کہا کہ اگر صحیح طریقے سے چلا جائے تو نہ صرف نجکاری بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکتا ہے،بہت سارے مواقع سرمایہ کاروں کو حکومت دے سکتی ہے،حکومتوں کا کام سہولت کاری کرنا ہے۔