’’وہ مسلم ملک جہاں رمضان کے دوران 60 فیصد کھانا ضائع کر دیا جاتا ہے‘‘

Apr 01, 2024 | 11:35:AM
’’وہ مسلم ملک جہاں رمضان کے دوران 60 فیصد کھانا ضائع کر دیا جاتا ہے‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شمالی افریقہ کا مسلم عرب ملک تیونس دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں کے باشندے ماہ مقدس رمضان کے دوران 66 فیصد کھانا اور 46 فیصد روٹی کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔
تیونس کی کنزیومر گائیڈنس آرگنائزیشن کے سربراہ لطفی ریاحی نےکہا کہ  تیونس میں خوراک کے فضلے کو ری پراسس کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر خوراک ضائع ہوجاتی ہے،انہوں نے کھانے کی اشیاء کو باقاعدگی سے اور مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ روٹی بنانے میں سفید آٹے کو مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سخت مضر صحت ہے۔
لطفی نے نشاندہی کی کہ کنزیومر گائیڈنس آرگنائزیشن نے تجارتی مقامات کے اندر کھانے کے ضیاع سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی کوشش کی، لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔
یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تیونس میں مہنگائی اور بعض اشیائے خوردونوش کی قلت عروج پر ہے اور لوگ بڑے پیمانے پر مالی پریشانی سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق