ویڈیو؛ ٹائیگر سے اچانک سامنا ہونے پر بڑے ریچھ نے کیا کیا؟

Mar 14, 2022 | 12:36:PM
چیتے اور ریچھ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: چیتے اور ریچھ کی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سوشل میڈیا پر جنگلی جانور کی بےشمار ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں وہ شکار کرتے اور خود ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے نظر آتے ہیں۔ ایک نئی ویڈیو  وائرل ہوئی جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا بڑے کالے ریچھ کو دکھایا گیا جو کہ جنگل کے راستے پر چل رہا ہے۔ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو  بھارتی ریاست مہاراشٹر سے لی گئی جہاں اس ریچھ کا چیتے سے سامناہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتا جنگل کی طرف جانے والے رستے کے درمیان خاموش ہوکر بیٹھا ہے اور اس کی نظریں سامنے آنے والے بڑے ریچھ پر ہیں۔ ریچھ اپنی رفتار میں مگن چیتے سے بے خبر اسی رستے سے جنگل کو جارہا ہے۔ جونہی اس کی نظر سامنے بیٹھے جنگلی چیتے پر پڑیں تو وہ رک گیا اور آگے والے پنجے اٹھا کر اوچھلا اور چیتے کی جانب دیکھنے لگا۔ ریچھ کی اس حرکت پر جنگلی چیتے نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور اپنی جگہ بیٹھا اس کو دیکھتا رہا۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی 11 سکینڈ کی اس مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں بڑے کالے ریچھ نے وہاں سے جانے میں ہی بہتری سمجھی۔ ویڈیو کو کے کیپشن میں لکھا کہ قدرے مختلف قسم کا سلام۔