کورونا کی نئی لہر۔۔۔الحمرا بند ، پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات منسوخ 

Mar 14, 2021 | 20:37:PM
کورونا کی نئی لہر۔۔۔الحمرا بند ، پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات منسوخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الحمراآرٹ سینٹر اورگلبرگ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ الحمرا کلچرل کمپلیکس کو بھی موجودہ کورونا وائرس کی لہر کے باعث بند کردیاگیا ہے اور وہاں ہونے والی تمام سماجی و ثقافتی سرگرمیاں ختم کر دی گئی ہیں۔الحمراآرٹ سینٹر مال روڈ اور الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی میں ہونے والے کمرشل سٹیج ڈراموں کی نمائش بھی موخر کردی گئی ہے ۔اس سلسلے میں لاہورآرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام شیڈولڈ پروگرامز کو ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔
دوسری جا نب حکومت پنجاب نے پنجاب کلچر ڈے کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یا د رہے کہ حکومت پنجاب نے چودہ مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا تھا اور یہ تقریبات ایک ہفتہ تک پنجاب بھر میں جاری رہنا تھی ۔الحمراآرٹ سینٹر میں چود ہ مارچ کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان تقریبات کا افتتاح کرنا تھا جس کے لئے زوروشور سے تیاریاں کی جارہی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئی ہیں اور اب پنجاب کلچر ڈے کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔