پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگنے کاخدشہ ہے،فیصل کریم کنڈی

Mar 14, 2021 | 19:47:PM
پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگنے کاخدشہ ہے،فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو سیل کرنے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی آڑ میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو سیل کردیا گیا،پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگنے کاخدشہ ہے،ریکارڈجلانے کیلئے آگ لگائی جاسکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈے نے کہاکہ شبلی فرازنے کہاتھاجیت کیلئے ہرحربہ استعمال کریں گے،اسدقیصربتائیں سینیٹ میں کس نے کیمرے لگائے، سپیکرقومی اسمبلی کوپتہ نہیں تومستعفی ہوجائیں،پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کوپی ڈی ایم کی فکر لاحق ہے،بلاول بھٹونے کہاتمام جماعتوں نے یوسف رضاگیلانی کوووٹ دیا،یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے پر پی ڈی ایم کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے نام کے آگے کوئی خانہ موجود نہیں تھا، سینیٹ الیکشن کے معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ ہماری جیت پردن دہاڑے ڈاکاڈالاگیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاڈبہ میں جہاں مرضی مہرلگاسکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ شبلی فرازاورمرادسعیدکے درمیان مقابلہ ہے،شبلی فرازمرادسعیدسے آگے نکلناچاہتے ہیں۔