برمنگھم مظاہرے میں نامناسب بیانات پر شیخ عمران نے معافی مانگ لی
پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں جذبات کی رو میں بہہ کر بعض بیانات دیے،ویڈیوبیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ میں مظاہرے کے دوران سرکاری حکام کے خلاف نامناسب بیانات دینے والے شیخ عمران کو اپنی سنگین غلطی کا احساس ہو گیا۔
شیخ عمران نے برمنگھم مظاہرے میں آئی جی آزاد کشمیر و اہم عہدیداران کے خلاف اقدام پر دس کروڑ انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
ویڈیو بیان میں شیخ عمران نے اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میں میرپور کا رہائشی ہوں اور اس وقت برطانیہ میں مقیم ہوں،برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں جذبات کی رو میں بہہ کر بعض بیانات دیے،مظاہرے کے دوران الفاظ کا چناؤ اور میرے بیانات مکمل طور پر جذباتی کیفیت کا نتیجہ تھے، میرا ہرگز یہ ارادہ نہیں تھا کہ اس نوعیت کے الفاظ استعمال کروں۔
شیخ عمران نے ویڈیوبیان میں مزیدکہاکہ دانستگی اور جذباتی کیفیت کے باعث یہ سب کچھ سوشل میڈیا اور نیوز میڈیا پر سامنے آیا،میں ایک محب وطن کشمیری پاکستانی ہوں اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرتا ہوں،میرے بیانات سے اگر کسی کی دل آزاری یا دلی صدمہ ہوا ہے تو میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں،پاکستان کی سالمیت، استحکام اور دفاع کے لیے اپنی جان و مال تک قربان کرنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کی مقبولیت نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی
شیخ عمران نے ویڈیوبیان میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔