کاکروچ جنتا پارٹی کا امرتسر کے بعدبنگلورو اور جے پور میں بھی احتجاج کا اعلان

Jun 14, 2026 | 15:13:PM
کاکروچ جنتا پارٹی کا امرتسر کے بعدبنگلورو اور جے پور میں بھی احتجاج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں طنز و مزاح سے جنم لینے والی ایک انوکھی سیاسی تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹ‘ نے اب باقاعدہ ایک بڑی احتجاجی مہم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

امرتسر میں تعلیمی نظام کے خلاف ایک بڑے عوامی اجتماع کے بعد’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی اس بڑی نئی تنظیم نے اب بنگلورو اور جے پور میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریک اب ملک کے مختلف حصوں میں تیزی سے جڑیں پکڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:آسمان میں خوفناک تصادم، طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں

تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی بیانات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بیانات میں حامیوں اور عام شہریوں کو 14 جون کو بنگلورو اور 15 جون کو جے پور میں ہونے والے پُرامن احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔