پاکستانی شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت،ٹریول ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں،حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔
یاد رہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔