مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں جے یو آئی کے رہنما مولانا مرزا جان وزیر کی عیادت

Jun 14, 2024 | 22:36:PM
 مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں جے یو آئی کے رہنما مولانا مرزا جان وزیر کی عیادت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سی ایم ایچ ہسپتال  پشاور ککا دورہ کیا،دہشتگردوں کی  فائرنگ سے زخمی ہونے والے پارٹی رہنما مولانا مرزا جان وزیر کی عیادت کی۔   

  جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے قائد مولانا فضل الرحمان  گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا مرزا جان وزیر کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان ، مولانا عطاء الحق درویش ، عبدالجلیل جان ، مفتی ابرار ہمراہ تھے ، مولانا فضل الرحمان نے مرزا جان سے خیریت دریافت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔

  مولانا مرزا جان گزشتہ روز فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں جنوبی وزیرستان سے پاک فوج کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں  وانا سے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان  نے  پاک فوج کی وطن عزیز کی بقاء و سلامتی  کیلئے کی جانے والی کوششوں اور غیر متزلزل جذبے کو سراہاانہوں نے مولانا مرزا جان وزیر کی دیکھ بھال کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی چوروں سے کوئی بات چیت کرنے کو تیار نہیں، رؤف حسن