عوام کو بڑاجھٹکا، چینی مہنگی،کتنے روپے کلو ہو گئی؟ پریشان کن خبر

Jun 14, 2022 | 12:03:PM
عوام کو بڑاجھٹکا، چینی مہنگی،کتنے روپے کلو ہو گئی؟ پریشان کن خبر
کیپشن:   ہول سیل منڈی میں چینی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے ایک اور بری خبر،ہول سیل منڈی میں چینی 3 روپے تک مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ہول سیل منڈی میں چینی 3 روپے بڑھکر 85 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی،دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی منڈی سے دکان تک لانے ،پیک کرکے دینے میں 2 روپے لگتے ہیں،دکانوں پر چینی 87 روپے فی کلوگرام پڑھ رہی ہے،مہنگائی کا دور ہے،پرچون میں چینی اب 2 روپے بڑھا کر 92 روپے فی کلوگرام میں بیچیں گے ۔

دوسری جانب چینی کے ہول سیل ڈیلرز کا دعویٰ ہے کہ حکومت درآمدی چینی مارکیٹ میں نہیں دے رہی اور شوگر ملز مالکان مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنا فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ بیان کا معاملہ،  ہیکرز  نے بھارت کو بڑی دعوت دیدی