گستاخانہ بیان کا معاملہ،  ہیکرز  نے بھارت کو بڑی دعوت دیدی  

Jun 14, 2022 | 11:17:AM
گستاخانہ بیان کا معاملہ،  ہیکرز  نے بھارت کو بڑی دعوت دیدی  
کیپشن: ہیکرز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی آفیشل ترجمان نوپور شرما کی جانب سے توہین رسالتؐ پر مبنی بیان کے بعد ہیکرز کے ایک گروپ نے بھارت کے سرکاری اداروں پر سائبر حملے شروع کردیئے ہیں جس کے بعد  انڈیا سے تعلق رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کی ہیکنگ کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   ڈریگن فورس آئی او نامی اس گروپ کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمان ہیکرز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں  کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھارت کے  خلاف متحد ہو کر مہم چلائیں اور دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھائیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے اس گروپ کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس کی دعوت کے بعد بھارت کی سرکاری ویب سائٹس  پر سائبر حملوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ فوجی آپریشنز کی تفصیلات، حکومت کی خفیہ معلومات اور دیگر ڈیٹا بھی غلط ہاتھوں میں جاسکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی  کی فرم کلاؤڈ ایس ای کا کہنا ہے کہ بھارت کے اسرائیل میں قائم سفارتخانے،  سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی،  انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ فنانشل اینالسٹس آف انڈیا سمیت دیگر اداروں کی ویب سائٹس ہیک کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کو ریلوے نے بڑی آفر کردی

دوسری جانب ہندوستانی حکمران جماعت کے گستاخانہ بیان پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگئے ، او آئی سی نے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی اور بھارتی حکومت سے گستاخی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسلامی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔