عالمی امن کیلئے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد سے ممکن ہے، اسحاق ڈار 

Jul 14, 2026 | 17:47:PM
عالمی امن کیلئے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد سے ممکن ہے، اسحاق ڈار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار عالمی امن کیلئے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد سے ممکن ہے، جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ  نےملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد، اصولوں، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کیلئے پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے مطابق مؤثر اور جوابدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ پائیدار عالمی امن کیلئے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد سے ممکن ہے، جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیل باشلیٹ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، مشیل باشلیٹ نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات اور کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مستحق طلبا کو 10 فیصد کوٹہ نہ دینے پر بشریٰ انجم کا سکولز کیخلاف کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: