ایران آبنائے کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، عباس عراقچی

Jul 14, 2026 | 00:18:AM
ایران آبنائے کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کردار کو برقرار رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے سے متعلق بیان پر ایرانی وزیر خارجہ نے ردعمل دے دیا۔ 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر درست کہتے ہیں، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور پُرامن گزرگاہ فراہم کرنے والے کو اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 20 فیصد فیس یقیناً بہت زیادہ ہے، ہم منصفانہ رویہ اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینل لگاتے ہوئے2افراد چھت سےگر گئے،ایک جاں بحق

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: