نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، چینی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کی سربراہ یو ہونگ نے نائن وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستانی سفیر خلیل الرحمان ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیر اعظم کل تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں وفد کی قیادت کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار چینی صدر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کی ایس سی او ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی