پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کاکل سے پانچ روزہ احتجاج کا اعلان
کیپشن: فرنیچر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد عبدالی)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن نے کل سے پانچ روزہ احتجاج کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مابق لاہور میں فرنیچر کی مارکیٹوں میں پانچ روز احتجاجی مظاہرے ہونگے، احتجاج کا آغاز کل بند روڈ فرنیچر مارکیٹ سے ہوگا ،بدھ کے روز فرنیچر مارکیٹ ملتان روڈ میں احتجاج ہوگا ،جمعرات کو اچھرہ فرنیچر مارکیٹ ،جمعہ پی آئی اے روڈ فرنیچر مارکیٹ میں احتجاج ہوگا ۔
فرنیچر ایسوسی ایشن کامطالبہ ہے کہ شادی ہالوں پنڈالوں میں غیر رجسٹر افراد کی فرنیچر نمائشوں کو روکا جائے ،غیر رجسٹرڈ سٹیک ہولڈر کی بے ضابطہ نمائشوں کو روکا جائے ۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹر کے فورم پر سال میں فرنیچر کی دو یا تین نمائش کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ31سال کی عمر میں انتقال کر گئیں