پی ٹی آئی کے لاہور میں کنونشن کے بعد پارٹی اختلافات میں شدت

Jul 14, 2025 | 18:46:PM
پی ٹی آئی کے لاہور میں کنونشن کے بعد پارٹی اختلافات میں شدت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں کنونشن کے بعد پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں, پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور چیف آرگنائزر پنجاب آمنے سامنے آ گئے، عالیہ حمزہ کو کنونشن میں نا بلانے کا وائس نوٹ شیخ وقاص اکرم نے کیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کا وائس نوٹ عالیہ حمزہ نے کور کمیٹی کے گروپ میں شئیر کر دیا، کور کمیٹی سے کسی نے وائس نوٹ لیک کر دیا, شیخ وقاص اکرم نے وائس نوٹ لیک ہونے کا الزام عالیہ حمزہ پر لگا دیا،وائس نوٹ لیک ہونے کے بعد شیخ وقاص نے عالیہ حمزہ کو ایک اور وائس نوٹ بھیج دیا۔

شیخ وقاص کا دوسرا وائس نوٹ بھی لیک ہوگیا، جس میں انھوں نے چیف آرگنائزر پر چڑھائی کر دی اور بولے کہ کیسے لوگ ہیں پارٹی میں میڈیا پر کوریج کی بھوک ہے, شیخ وقاص اکرم نے آڈیو میں موقف اپنایا کہ اگر یہ باتیں میڈیا کو لیک کرنی ہے تو کور کمیٹی میں جو باتیں ہوئی وہ میں لیک کروں گا، آپ نے میرا میسج سیاق و سباق سے ہٹ کر میڈیا کے ساتھ شیئر کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے، آپ کس قسم کی خاتون ہیں، آپ لوگ اتنے میڈیا کے بھوکے ہیں کہ انہیں میرے میسجز لیک کر رہے ہیں، میں انہیں اصل حقائق بتاؤں کہ کور کمیٹی میں آپ کے کہنے پر کیا کیا ہم نے؟ 

شیخ وقاص اکرم نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ کیا بانی چیئرمین کو صرف ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے باہر نکالنا ہے؟ ایسے پارٹی چلائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی