ٹیکس گوشوارے بھرنے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی جائے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیو ز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس نظام کو عوام کے لیے سہل اور شفاف بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعظم نے ٹیکس گوشواروں کو اردو زبان میں پیش کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور ہدایت کی کہ گوشوارے بھرنے میں عوام کی معاونت کے لیے فوری طور پر ہیلپ لائن قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی’’ خوشخبری‘‘ سنا دی
وزیراعظم نے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کو بھی اردو زبان میں متعارف کرانے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے، آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔
انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو خصوصی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی اور زور دیا کہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے نئے ٹیکس نظام سے متعلق معلومات وسیع پیمانے پر پھیلائی جائیں۔