محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کاطبی تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری
وائس چانسلرز ، پرنسپلز اور ایم ایس کو محکمہ صحت کے اختیارات خود استعمال کرنے سے روک دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہدچوہدری)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے طبی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز،پرنسپلز اورایم ایس صاحبان کواختیارات سےتجاوزکرنے سےروک دیا۔
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سے طبی تعلیمی اداروں کواس حوالے سے ایک مراسلہ بھی بھیج دیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ہیلتھ انسٹیٹیوشنزخود ہی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایکس پاکستان رخصت دینے کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز کیا گیا،اس کے علاوہ اون پے اینڈ سکیل میں تعیناتی میں بھی اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اموات میں 60 فیصد تک کمی آ گئی ‘ بڑا انکشاف
مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ محکمہ صحت کے اختیارات ہیلتھ انسٹیٹیوشنز خود ہی استعمال کررہے ہیں ،مستقبل میں اختیارات سے تجاوزہرگزقابل قبول نہیں ہوگا۔