سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ

Jul 14, 2022 | 17:20:PM
سونے،فی تولہ ،قیمت ،1 ہزار ،روپے ،زائد ،کمی ،ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ41 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 901 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 013 روپے ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کے والد نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 930 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1714 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔