دعا زہرا کے والد نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 14, 2022 | 16:37:PM
 دعا زہرا کے والد نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن:  دعا زہرا کے والد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی نے نئی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں دعا زہرا کے والد نے نئی درخواست دائر کی،کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت میں عدالت نے پولیس سے 16 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15 سال کے قریب بتائی ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی کوئی تفتیش نہیں کر رہا، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شہریار آفریدی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے،درخواست میں بتایا گیا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نے مسترد کردی تھی،عدالت کا کہنا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کرائیں۔