آمنہ الیاس کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب

Jul 14, 2022 | 15:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آمنہ الیاس کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب
سورس: Instagram
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس  نے پاؤں پر ہونے والی تنقیدپر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آمنہ الیاس کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنے پیروں پر کی جانے والی تنقید سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔آمنہ الیاس نے بتایا کہ میں نے اداکارہ ایمن خان کے ہمراہ  منال کے ویڈنگ ڈنر  کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس پر کیا جانے والا ایک کمنٹ بہت وائرل ہوا تھا۔

 وائرل کمنٹ میں  صارف نے لکھا تھا کہ باجی جتنا میک اپ اپنے feets پر لگایا ہے تھوڑا پاؤں پر بھی لگالیتی، جس پر میں نے صارف سے کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ foot یا feet؟دوسرا سوال یہ کہ آپ نے چاٹنا ہے کیا؟ جس کے پیش نظر میرا مقصد یہ تھا کہ میرے پیروں سے آپ کو کیا لینا دینا؟

اس پر میزبا ن احسن نے سوال کیا مردانہ پیر ہیں کیا؟ یہ کس نے کہا تھا؟ جس پر اداکارہ نے جواب دینے سے گریز کیا۔