وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Jul 14, 2022 | 11:26:AM
وزیر خزانہ،مفتاح اسماعیل،پیٹرولیم مصنوعات،غیر رسمی گفتگو
کیپشن: مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا: مفتاح/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، پٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، پٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف قرض بحالی پروگرام کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہیں، قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں ساتھ دیا۔

 وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسز کو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔