سو شاانت سنگھ راجپوت منشیات کیس میں اہم پیش رفت

Jul 14, 2022 | 10:37:AM
فائل فوٹو
کیپشن: سشانت سنگھ راجپوت منشیات کیس میں اہم پیش رفت
سورس: Instagram
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی پرآنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات کے معاملے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی اور 34 ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی چارج شیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔این سی بی نے الزام لگایا ہے کہ آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے ان کے بھائی سمیت کئی دیگر ملزمان سے منشیات خرید کر سشانت کو دی تھی۔

ملزمان نے مارچ 2020 سے دسمبر 2020 کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ یا ایک گروپ میں “ہائی سوسائٹی اور بالی ووڈ” میں منشیات کی تقسیم، فروخت اور خریداری کی سازش کی۔

ملزمان نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے اندر منشیات کی سمگلنگ کیلئے مالی اعانت فراہم کی تھی اور گانجا، چرس، کوکین اور دیگر منشیات کا استعمال کیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ملزمان کے خلاف سیکشن 27 اور 27 اے (غیر قانونی سمگلنگ اور مجرموں کو پناہ دینا)، دفعہ 28 (جرم کرنے کی کوشش)، دفعہ 29 (جو کوئی بھی مجرمانہ سازش میں ملوث ہو ) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو اپنے گھر میں خود کشی کرلی تھی، سُشانت کی موت کے بعد منشیات کا پہلو سامنے آیا اور این سی بی نے فلمز اور ٹی وی چینلز سے وابستہ لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی تھی۔ سُشانت کی گرل فرینڈ ریا اور اس کے بھائی شووِک کو دیگر منشیات فروشوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔