گھر میں سوئی لڑکی اغوا۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!

Jul 14, 2021 | 12:12:PM
گھر میں سوئی لڑکی اغوا۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں وارداتیں روز کا معمول بن گئیں اور زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا،بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین اوباشوں نے گھر میں سوئی لڑکی کو اغوا کرکے  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  افسوسناک واقعہ ضلع بہرائچ کے علاقے قیصر گنج میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اسی دوران قریبی گاؤں کے تین اوباش گھر میں گھس آئےاور لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔ ملزموں نے اغوا کے بعد نشہ آور دوا کھلا کر لڑکی  سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ  بنایا،پھر اسے بیہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 یہ بھی پڑھیں:  گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد