جیکلن فرنانڈیز اور یامی گوتم نے فلم ’بھوت پولیس‘ کا پوسٹر ریلیز کر دیا

Jul 14, 2021 | 11:50:AM
جیکلن فرنانڈیز اور یامی گوتم نے فلم ’بھوت پولیس‘ کا پوسٹر ریلیز کر دیا
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز اور یامی گوتم نے آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ سے اپنا  فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکلن اور یامی نے’بھوت پولیس‘ سے اپنے اپنےفرسٹ لک پوسٹرکو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جیکلین نے لکھا ’’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔‘‘  یامی نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’اپنی دلکشی سے سب کو مسحور کرنے کیلئے مایا آگئی ہے‘‘۔ ’بھوت پولیس‘ جلد آرہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم بھوت پولیس میں سیف علی خان، یامی گوتم، جیکلین فرنانڈیز اور ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پون کرپلانی کی ہدایت کاری میں بنی یہ ہارر کامیڈی فلم17ستمبرکو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار  پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم’فائٹر‘30 ستمبرکو ریلیزہوگی