وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی ایک بار پھر کراچی آنے کیلئے تیار،تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی ایک بار پھر شہرِقائد آنے کےلیے تیار ہیں، ان کے دورے کے تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ جو حال ہی میں کراچی کا دورہ کرکے واپس جاچکے ہیں وہ ایک بار پھر سے کراچی آئیں گے، سہیل آفریدی کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے،زیراعلیٰ کےپی ریلی حادثے میں جاں بحق کارکن بلال مسعود کی فاتحہ کیلئے آئیں گے،وزیراعلیٰ کے پی کی ریلی میں بلال مسعود موٹرسائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 12 بجے کراچی آئیں گے اور 5 بجے واپس چلے جائیں گے، سہیل آفریدی تعزیت کے بعد حلیم عادل شیخ کے گڈاپ فارم ہاؤس پررکیں گے۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا تھا، ریلی میں شریک موٹرسائیکل پر سوار پی ٹی آئی کارکن بلال محسود گرکرزخمی ہوا تھا۔
بلال محسوس ہسپتال میں ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا تھا، مرحوم بلال محسود کا تعلق یوسی ون سہراب گوٹھ ٹاؤن سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی