وزیر اعلیٰ کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی 

Jan 14, 2026 | 13:52:PM
وزیر اعلیٰ کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔

یہ بھی پؑڑھیں:علی امین گنڈا پور نے  بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تنقید کے بجائے وفاق سے سندھ کے لیے موٹر وے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کوریج کے لیے انتشار پھیلایا۔