مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Jan 14, 2024 | 20:19:PM
مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: مولانا مسعود الرحمن عثمانی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرازنہ صدیق) مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کیس میں پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، سیکیورٹی ادروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین، ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: اربوں روپے کے سگریٹس ضبط

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا، 2 ملزمان ریکی اور باقی 2 فائرنگ کرنے پر مامور تھے۔

یاد رہے کہ مولانا مسعود کو چند دن قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔