نوکری کے جھانسے میں آنے والے 21 افراد کو پولیس نے اغوا ہونے سے بچا لیا

Jan 14, 2024 | 13:41:PM
شکارپور میں نوکری کے جھانسے میں آنے والے 21 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شکارپور میں نوکری کے جھانسے میں آنے والے 21 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام افراد وین میں سوار ہو کر کچے کے علاقے جا رہے تھے کہ اس دوران وین روک کر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوؤں نے تمام افراد کو دبئی میں نوکری کا جھانسا دے کر کچے کے علاقے میں بلاکر اغوا کا منصوبہ بنایا تھا ۔