بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے، تھانیدار سمیت 5 اہلکار معطل

Jan 14, 2024 | 12:10:PM
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار معطل کردیے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل کردیے گئے۔

بیرسٹرگوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی جس پر چیف جسٹس نےآئی جی اسلام آباد کو طلب کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔

آئی جی نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔ انکوائری افسر کو تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران آئی جی نے ایچ ایچ او مارگلہ پولیس اسٹیشن سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی بیوی اور بیٹے پر تشدد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 12 ویں برسی

پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران موجود تھے جب انہیں چھاپے کی اطلاع ملی جس پروہ فورا گھر روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا تھاکہ چھاپہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔