سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے

Jan 14, 2023 | 14:27:PM
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر  میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے جبکہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 الیکشن کمیشن کے اہم مشاورتی اجلاس میں کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔