حکومت نے عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا

Feb 14, 2026 | 21:28:PM
حکومت نے عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے لیے میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹرندیم قریشی شامل ہیں۔

ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی الشفاء ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز ہیں . میڈیکل پینل کے دونوں ڈاکٹرز آنکھ کے ریٹینا کے علاج کے ماہر ہیں.

ڈاکٹر ندیم قریشی الشفاء ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں.ڈاکٹر محمد امجد بھی الشفاء آئی ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ہیں.

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ کولمبو سے اہم خبر آ گئی