میں نے استعفیٰ 17ماہ قبل جمع کروایا لیکن الیکشن کمیشن کو آج پتہ چلا:سردار اختر مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ 17ماہ قبل جمع کروایا لیکن الیکشن کمیشن کو آج پتہ چلا،اس سے ظاہر ہوتا ہے پورے بلوچستان میں جو کچھ ہوتا ہے انھیں کچھ پتہ نہیں۔
سردار اختر مینگل نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی کونے میں کچھ ہوتا ہے تو انھیں پتہ نہیں چلتا جب لاہور میں کچھ ہوتا ہے تو انھیں تکلیف ہوتی ہے، ہمارے ہاں گولیاں چلتی ہیں لاشیں گرتی ہیں لیکن انھیں پتہ نہیں چلتا۔
انھوں نے کہا کہ لاہور میں جب تالیاں بجتی ہیں تو انھیں سخت تکلیف ہوتی ہے، میں ان کی اس قدر تکلیف پر افسوس ہی کرسکتا ہوں، استعفیٰ دینے کے بعد مذکورہ حلقے کے ضمنی انتخاب میںمجھ سمیت میرے خاندان کا کوئی فردامیدوار نہیں ہوگا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینا یا پارٹی کا امیدوار کون ہوگا ، اس کا فیصلہ پارٹی کریگی، ویسے بھی ہمیں پارلیمنٹ سے باہر کرکے اپنے 19بٹھا دیئے تو 20واں بھی اپنا بٹھا دیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب