افغانستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، 3 افراد زخمی

Feb 14, 2026 | 08:23:AM
افغانستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، 3 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے بعض علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق افغانستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے بلخ، سمنگان، فاریاب، جوزجان اور سرِ پل کے ملحقہ صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں جس سے وہ زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان