آزاد جیتنے والے مزید 3 ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل 

Feb 14, 2024 | 23:00:PM
آزاد جیتنے والے مزید 3 ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل 
کیپشن: شہبازشریف کیساتھ نومنتخب ارکان اسمبلی کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتخابات میں آزاد جیتنے والے مزید 3 ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل نے نامزد وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات کی،رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی ،پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ اور انوشہ رحمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ،شہبازشریف نے کہاکہ آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں،قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کےلئے کام کریں۔
یاد رہے کہ رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 خانیوال سے کامیاب ہوئے ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کا سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا اعلان