شادی کے رنگ میں بھنگ،سہاگ رات کو دولہا پڑوسی کے گھر چھپ گیا

Feb 14, 2023 | 12:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی کی رات دولہا پڑسی کے گھر کیوں چھپ گیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کی رات ہرنئے شادی شدہ جوڑے  کے لیےبہت اہم ہوتی ہے ایسے میں اگر کوئی دولہا اس رات اپنے پڑوسی کے گھر  میں چھپنے کو ترجیح دے تو یہ کافی حیرانی کی بات ہو گی ،لیکن یہ سچ ہے،دولہا پڑوسی کے گھر چھپ گیا اور  نئی دلہن اس کا انتظار کر تی رہی ۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ۔بھارت کے مقامی  اخبار پریہ خبر سامنے آئی جس میں لکھا ہوا تھا کہ  شادی کی رات دولہا شرمندہ  ہوتے ہوئے چھپنے کے لیے پڑوسی کے گھر چلا گیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ’ایک دولہا اپنے سہاگ رات کو اچانک گھر سے غائب ہو گیا۔ اس کے گھر والے پریشان ہو گئے کہ دولہا کہاں چلا گیا ہے اور رات بھر اسے ڈھونڈتےرہے۔ تاہم وہ اپنے پڑوسی کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by memes comedy (@ghantaa)

 رپورٹ میں مزید لکھا ہوا تھا کہ "بعد میں، اگلے دن صبح، جب دولہانے اپنا موبائل فون آن کیاتو اس کے گھر والوں نے اس سے رابطہ کیااور جب ان سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ شرمندہ ہیں جس کی وجہ سے وہ رات بھر گھر واپس آنے کی ہمت نہیں کر پایا۔

یہ بھی پڑھیں:جو بائیڈن سے میڈونا تک ،امریکہ میں بڑھتی عمر کے لوگوں کا ایک جائزہ

یہ حیرانی کی بات ہے کہ سہاگ رات  کو  دولہا کیوں بھاگالیکن ایک اخبارکی رپورٹ کو سچ  ثابت کرنا مشکل ہے کیونکہ بعض لوگ عام طور پر میمز کے لیے فوٹو شاپ کے ذریعے اخباری صفحات کو ہیر پھیر کرتے ہیں۔