لاہور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک

Feb 14, 2023 | 11:23:AM
لاہور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) صوبائی دارالحکومت میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق اقبال ٹاؤن سکواڈ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم عمر گجر پولیس مقابلے کے نتیجے میں زخمی ہوا، ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

عمر گجر کے خلاف 3 شہریوں کو قتل کرنے کے مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان، سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

علاوہ ازیں سی آئی اے اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک اور مقابلے کے دوران سیف رسول نامی ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم نے سگیاں پل کے قریب ریڈ کیا، ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سیف رسول نامی ملزم ہلاک ہو گیا۔ ملزم سیف رسول کے خلاف شہریوں کو قتل کرنے کے 4 مقدمات درج ہیں۔