پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دیدی

Feb 14, 2023 | 00:44:AM
پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دیدی
کیپشن: لاہور قلندرز کے کھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے  دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دے دی، 176 رنز  کے ہدف کے تعاقب میں ملتان  سلطانز  کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 174 رنز  بناسکی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں لاہور کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

 قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 61 کے مجموعی سکور  پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،ملتان سلطانز کو 26 گیندوں پر 42 رنز درکار ہیں اور ڈیوڈ ملز کے ساتھ کیرون پولارڈ وکٹ پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرائینگے، نجم سیٹھی کا اعلان 

فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،حسین طلعت 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے, لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔