ویلنٹائن ڈے پر وزیراعظم عمران خان نے ماضی یاد کرادیا

Feb 14, 2021 | 23:38:PM
ویلنٹائن ڈے پر وزیراعظم عمران خان نے ماضی یاد کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ویلنٹائن ڈے پر وزیر اعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پھولوں والی تصویر شیئر، لیکن اس کا محبت نہیں ان کے ماضی سے تعلق ہے ۔یہ تصویر 80ءکی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے ٹور کے موقع پر بنائی گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی شیئرہونیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ د ورے کے موقع پر پھولوں کی ٹوکری وصول کررہے ہیں۔پاکستان نے اس وقت انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ 
یہ پہلا دورہ تھا جب پاکستان برطانیہ میں ہی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتا تھا، یہ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کی واحد اننگز تھی جس میں گرین شرٹس نے کوئی وائیڈ بال کرائے بغیر 708رنز سکور کیے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)