شیخ رشید تیار ہوجائیں اسلام آباد آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ

Feb 14, 2021 | 20:40:PM
شیخ رشید تیار ہوجائیں اسلام آباد آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ مارچ میں پی ڈی ایم کی ریلی ہوگی ، لانگ مارچ میں فیصل آباد سے بھر پور لوگ شرکت کریں گے،اگر کوئی غیر قانونی یا انتشار کا راستہ اختیار کیا گیا تو حکومت اس کی ذمہ دار خود ہوگی،شیخ رشید تیار ہوجائیں اسلام آباد آرہے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ سپیکر نے اگر ویڈیو پر لعنت بھیجی ہے تو انہوں نے اپنے لوگوں پر لعنت بھیجی ہے،چاہئے تو یہ پرویز خٹک اور اسد قیصر مستعفی ہوں ،انہوں نے کہاکہ 26 ترمیم صرف فیصل واوڈاکیلئے کی گئی ہے،آئینی ترمیم کرنے کا مقصد صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے کیلئے کی گئی۔
رانا ثنا اللہ کامزید کہناتھاکہ انکے پاس اپوزیشن پر بات کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے،مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت ملک میں اس کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت میں ساٹھ سے ستر لوگ ایسے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ،پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ان سے ناراض ہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہماری تحریک سویلین بالادستی اورووٹ کو عزت دینے کیلئے ہے، اسٹیبلشمنٹ ان کی پارٹی کو منظم کرتی تھی اب انہوں نے ہاتھ اٹھا لیا ہے ،انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا اور لانگ مارچ پر لانگ مارچ اور دھرنے پردھرنا ہونے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے ،یہ تحریک ہے یہ اب رکنے والی نہیں ،انہوں نے کہاکہ شیر علی اگر دوبارہ اڑھائی سال بعد سیاست میں سرگرم ہوئے ہیں تو اچھی بات ہے۔