بلاول بھٹو مجھے پسند ، وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں،حریم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویڈیوز کافی بنالیں اب کی بار کچھ نیا کرنے کا ارادہ ہے ۔ اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو مجھے پسند ہیں اور ان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو مختصر انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ بلاول وزیراعظم بنیں گے۔مجھے ان میں پوٹینشل نظر آتا ہے اور وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے ایک پارٹی بنائی ہوئی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں، شیخ رشید کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے وزیر ریلوے تھے تو ریلوے چل گئی، اب اللہ کرے خوش اسلوبی کے ساتھ وزارت داخلہ کو چلاسکیں۔
میزبان نے کرکٹ کے بارے ان سے سوال کیا کہ آپ کی فیورٹ ٹیم پی ایس ایل سکس کی کون سی ہے؟ جواب دیتے حریم کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ اپنی ٹیم ہواس کو لے کرچلوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ کسی سیاست دان کی نئی ویڈیو منظر عام پر آنے والی ہے؟ حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھے ضرورت نہیں وہ خود ہی ریلیز کردیتے ہیں۔ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔مزید بات کرتے حریم نے کہا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔ جس ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں بھی میری بنائی گئی ویڈیوز شامل ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔