دھند کےباعث ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ

Feb 14, 2021 | 12:26:PM
دھند کےباعث ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گکھڑ منڈی کے قریب پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف سنگر ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ، گاڑی دھند کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ابرارالحق کا بھتیجا زخمی ہوگیا ,خوش قسمتی سے ابرارالحق اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے.

پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور دوران ڈرائیونگ سڑک پر لگا ڈیوائیڈر نظر نہ آیا، جس کے باعث گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں ابرار الحق اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔ابرار کے بھیتجے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔